پیٹرولیم قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاری

 اسلام آباد (آئی این پی )حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاری شروع کر دی گئی  ۔ ذرائع کے مطابق گیس سیکٹر میں بڑھتے ہوئے گردشی قرضوں سے نمٹنے کے لیے پیٹرولیم لیوی میں تین سے دس روپے فی لیٹر تک اضافے پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اس وقت بینکوں سے دو ہزار ارب روپے تک قرض لینے پر بھی مشاورت کر رہی ہے تاکہ گیس سیکٹر کے مالی بحران پر قابو پایا جا سکے۔ وزارت خزانہ اور وزارت توانائی کے درمیان اس حوالے سے اہم اجلاس متوقع ہے۔