عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی، وجہ کا انکشاف

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی، وجہ کا انکشاف

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ حالیہ اضافے کی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کو قرار دیا جا رہا ہے۔

 برطانوی خام تیل کی قیمت میں مزید 62 سینٹ کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی بیرل قیمت 71.39 ڈالر ہو گئی ہے۔دوسری جانب، امریکی خام تیل کی قیمت میں 37 سینٹ کا اضافہ ہوا ہے، اور اس کی فی بیرل قیمت 66.21 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ یہ اضافہ امریکی صدر کے ایران کے بارے میں بیانات اور جنگ کے بارے میں خبروں کی وجہ سے ہو رہا ہے۔اگر تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا، تو اس کا اثر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑنے کا خدشہ ہے۔