کمپنی نے غیر شادی شدہ ملازمین کو نوکری سے نکالنے کی دھمکی دے دی

کمپنی نے غیر شادی شدہ ملازمین کو نوکری سے نکالنے کی دھمکی دے دی

چین میں ایک کمپنی نے اپنے ملازمین کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ ستمبر کے آخر تک غیرشادی شدہ رہے تو انہیں نوکری سے نکال دیا جائے گا۔

شیڈونگ شونٹیان کیمیکل گروپ کمپنی نے 1200 ملازمین کو ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ شادی کریں اور فیملی بنائیں۔نوٹس میں 28 سے 58 سال کی عمر کے سنگل ملازمین، بشمول طلاق یافتہ افراد، کو اس سال ستمبر کے آخر تک شادی کرنے اور "آباد ہونے" کی ہدایت دی گئی۔ نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر وہ جون کے آخر تک شادی نہیں کرتے، تو کمپنی ان کا "تجزیہ" کرے گی، اور اگر وہ ستمبر تک سنگل رہتے ہیں تو انہیں نوکری سے نکال دیا جائے گا۔یہ نوٹس وائرل ہو گیا ہے اور اس پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، کیونکہ ملازمین کے ذاتی فیصلوں پر کمپنی کا اس طرح کا دباؤ لگانا اخلاقی طور پر متنازعہ سمجھا جا رہا ہے۔