سرگودھا کے علاقے چکیاں میں تیز رفتار ہائی ایس کے بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرانے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہائی ایس سرگودھا سے خوشاب جا رہی تھی کہ خوشاب سے آنے والی کار اچانک سامنے آ گئی۔ ڈرائیور نے اسے بچانے کی کوشش کی، لیکن شدید تصادم کے باعث گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دی گئیں۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے۔