لڑکی قتل کیس میں جرگہ سربراہ عصمت اللہ کا بھائی امیر خان گرفتار

ملزمان مقتولہ لڑکی کو  اغوا کرکے راولپنڈی لانے سمیت جرگے میں بھی شامل تھے
ملزم اجمل خٹک نے مقتولہ لڑکی کے اغوا میں استعمال گاڑیاں ملزمان کو فراہم کیں
 مقتولہ کا والد، سسر، خاوند اور بھائی سمیت 12 ملزمان پہلے سے گرفتار ہیں:پولیس
راولپنڈی (آئی این پی) راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی پولیس نے لڑکی کے قتل کیس میں جرگہ سربراہ عصمت اللہ کے بھائی امیر خان کو بھی گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ میں نامزد اجمل خٹک بھی گرفتار ہوگئے، دونوں ملزمان اشتہاری تھے، ملزمان مقتولہ لڑکی کو کشمیر سے اغوا کرکے راولپنڈی لانے سمیت جرگے میں بھی شامل تھے۔ملزم اجمل خٹک نے مقتولہ لڑکی کے اغوا میں استعمال گاڑیاں ملزمان کو فراہم کیں۔چند دن قبل بھی مقدمے میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ مقدمے میں مقتولہ کا والد، سسر، خاوند اور بھائی سمیت 12 ملزمان پہلے سے گرفتار ہیں۔واضح رہے کہ تمام ملزمان پر لڑکی کو جرگے کے حکم اور غیرت کے نام پر قتل کرنے کا الزام ہے۔