جعلی ڈگری کیس ،وفاقی آئینی عدالت نے ٹیچر انصر کو نوٹس جاری کر دیا

 جعلی اسناد پر محکمہ تعلیم نے انصر عباس کے خلاف کیا ایکشن لیا:قائم مقام چیف جسٹس  
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نے مبینہ جعلی ڈگری کیس میں ٹیچر انصر عباس کو نوٹس جاری کر دیا، قائم مقام چیف جسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ایوب بزدار کو بھی نوٹس جاری، عدالت نے نوٹس محکمہ ایجوکیشن پنجاب کی اپیل پر جاری کرتے ہوئے جواب مانگ لیاہے ۔قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ جعلی اسناد پر محکمہ تعلیم نے انصر عباس کے خلاف کیا ایکشن لیا، انصر عباس چار سال تک ٹیچر کی نوکری کرتا رہا، محکمہ تعلیم پنجاب نے جعلی سند پر کیا انکوائری کی، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے لاہور ہائی کورٹ سے انٹرا کورٹ اپیل کیوں واپس لی، کیا پنجاب حکومت نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ایوب بزدار کے خلاف کوئی ایکشن لیا