25 فیصد ارکان قومی اسمبلی نے 19ویں سیشن سے غیر حاضر

سلام آباد(خصوصی رپورٹ)قومی اسمبلی کے 19ویں اجلاس کی حاضری سے متعلق فافن کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایوان کے 25 فیصد ارکان قومی اسمبلی نے انیسویں سیشن کی کسی بھی نشست میں شرکت نہیں کی،111 ارکان نے سیشن کی تمام نشستوں میں شرکت کی،دوسری نشست میں سب سے زیادہ 200 ارکان شریک ہوئے،تیسری نشست میں سب سے کم 159 ارکان نے شرکت کی۔ فافن کے مطابق 216 ارکان نے کم از کم ایک نشست سے غیر حاضری اختیار کی، غیر حاضر ارکان میں سے صرف 50 نے رخصت کی درخواست دی،166 ارکان بغیر درخواست کے غیر حاضر رہے،وزیراعظم نے کسی نشست میں شرکت نہیں کی، اپوزیشن لیڈر کا عہدہ سیشن کے دوران خالی رہا، فافن کے مطابق چار وفاقی وزراء￿ اور ایک وزیرِ مملکت نے تمام نشستوں میں شرکت کی،دس وفاقی وزراء اور پانچ وزرائے مملکت نے کسی نشست میں شرکت نہیں کی