لندن/لاہور (خصوصی رپورٹ ) برطانیہ کے معروف تعمی ادارے امپیریل کالج لندن نے نواز شریف آئی ٹی سٹی لاہور میں اپنا کیمپس کھولنے کی تردید کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنماء اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ’وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امپیریل کالج لندن کا ایک کیمپس نواز شریف آئی ٹی سٹی لاہور میں قائم کیا جائے گا، جس کے سنگِ بنیاد کی تقریب نومبر میں منعقد ہوگی، کالج کیمپس کے اندر ایک جدید 300 بستروں پر مشتمل ہسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا‘، جب کہ پنجاب حکومت کے سرکاری ایکس اکا ئونٹ سے بھی یہی دعویٰ دہرایا گیا۔اب اس حوالے سے یہ پیشرفت سامنے آئی ہے کہ امپیریل کالج لندن نے ایسے تمام دعو ئوں کو غلط قرار دیتے ہوئے ان کی تردید کی ہے، کالج نے آفیشل ویب سائٹ پر شائع کرادہ بیان میں کہا کہ ’یہ رپورٹس غلط ہیں کہ امپیریل کالج لندن بیرونِ ملک اپنا کیمپس کھولنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، میڈیا اور آن لائن یہ بالکل غلط خبریں گردش کر رہی ہیں کہ امپیریل پاکستان کے شہر لاہور میں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں کیمپس کھولنے جا رہا ہے، امپیریل کا ایسا کوئی منصوبہ نہیں اور یونیورسٹی کے تمام کیمپس صرف برطانیہ میں ہیں، جو لوگ امپیریل کی بین الاقوامی سرگرمیوں کے بارے میں جاننا چاہیںبرطانوی تعلیمی ادارے کی اس تردید کے بعد پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ لاہور میں تعمیر ہونے والی ہیلتھ کیئر یونیورسٹی اور میڈیکل کالج دراصل نووا کئیر اور امپیریل کالج ہیلتھ کیئر این ایچ ایس ٹرسٹ (برطانیہ) کے اشتراک سے بننے والا منصوبہ ہے، جس کا امپیریل کالج لندن سے کوئی تعلق نہیں، یہ منصوبہ اپنے مقررہ وقت کے مطابق جاری ہے، جس کا مقصد لاہور میں عالمی معیار کی طبی تعلیم، تحقیق اور اختراعی سہولیات کو فروغ دینا ہے، منصوبے کے تحت جدید تدریسی ہسپتال اور میڈیکل ریسرچ سینٹر بھی قائم کیا جا رہا ہے تاکہ صحت کے شعبے میں بین الاقوامی معیار حاصل کیا جا سکے۔