اچھرہ،2ملزم آئس سمیت گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) اچھرہ پولیس نے خفیہ اطلاع اور دورانِ پٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو آئس سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کو شمع سٹاپ اور جاوید کالونی کے علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔ ایس ایچ او اچھرہ کا کہنا ہے کہ ملزم آصف کی نشاندہی پر ملزم علی کو بھی گرفتار کیا گیاابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان آن لائن آرڈرز کے ذریعے آئس مختلف مقامات پر سپلائی کرتے تھے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر ایک کلو 50 گرام آئس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں مسلسل جاری ہیں اور شہر میں منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔