لاہور(کرائم رپورٹر) اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے کے خلاف درخواست جمع کروانے کے لیے تھانہ چوہنگ پہنچ گئیں۔مومنہ اقبال کے وکیل کا کہنا ہے کہ ہمیں کچھ الزامات کے حوالے سے مقدمہ درج کروانے کے لیے پولیس کو درخواست دینے کا کہا گیا تھاوکیل مومنہ اقبال کے مطابق این سی سی آئی اے کی ہدایت کے بعد وہ درخواست جمع کروانے کے لیے تھانہ چوہنگ پہنچے ہیں۔مومنہ اقبال کے وکیل عدنان احسان نے الزام عائد کیا کہ تاحال پولیس ان کی درخواست وصول کرنے سے انکار کر رہی ہے عدنان احسان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی پولیس کو درخواست دینے کی کوشش کی گئی مگر درخواست وصول نہیں کی گئی۔