لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ خصوصی تعلیم نے مسلسل پانچ سال سے ایک ہی سیٹ پر تعینات ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ۔ محکمہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام ریکارڈ 3 ورکنگ ڈیز میں فراہم کیا جائے،تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اپنے اپنے اضلاع کا ڈیٹا فراہم کریں گے۔