دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے:چین

بیجنگ (آئی این پی ) چین  نے کہا ہے کہ  بلوچستان میں سکول بس پر حملے کا نوٹس لیا ہے،چین ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق  خضدار بم دھماکے پر ترجمان چینی وزارت خارجہ  نے ردعمل دیتے ہوئے کہا بلوچستان میں اسکول بس پر حملے کا نوٹس لیا ہے ۔ہم متاثرین کے لیے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہیں،جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے دلی ہمدردی ہے۔چینی ترجمان نے کہا کہ بیجنگ ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے،دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔