کسی قسم کا ایسا گیس اخراج نہیں ہوا جو عوامی سلامتی کیلئے خطرہ بنے،قطری وزارتِ داخلہ
دوحہ(آئی این پی )قطر کے اہم مائع قدرتی گیس (ایل این جی)کے پروسیسنگ مرکز راس لفان انڈسٹریل سٹی میں دھماکے کے نتیجے میں 54 افراد زخمی ہوگئے جبکہ 18 افراد لاپتہ ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق قطر ی حکام نے بتایا ہے کہ راس لفان انڈسٹریل سٹی میں پیش آنے والے ایک تکنیکی حادثے کے باعث پہلے دھماکہ ہوا اور پھر بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔ کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہنگامی امدادی ٹیموں کو فوری طور پر موقع پر روانہ کیا گیا اور آگ پر کچھ ہی دیر کے بعد قابو پا لیا گیا ۔قطر کی وزارتِ داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں 54 افراد زخمی ہوئے جبکہ 18 افراد لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے