اٹک: گھر میں گیس لیک ہونے سے دھماکہ‘ 9 افراد زخمی

 گائوں خگوانی میں دھماکے سے چھت گرگئی‘زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں
اٹک(آئی این پی ) پنجاب کے ضلع اٹک کے گائوں خگوانی میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکے کے نتیجے میں بچوں سمیت9افراد زخمی ہوگئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے باعث مکان کی چھت زمین بوس ہوگئی، جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے، واقعے کے فورا بعد اہلِ علاقہ نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کیا