فائیو جی صارفین کی تعداد10لاکھ78ہزار سے متجاوز

 مئی میں 5 لاکھ 16 ہزار جون کے آخر تک 9 لاکھ 65 ہزار سے زائد صارفین ہوگئے:پی ٹی اے
اسلام آباد(آئی این پی ) ملک میں فائیو جی صارفین کی تعداد 10 لاکھ 78 ہزار سے  تجاوزکرگئی  ۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری   دستاویز کے مطابق صرف چار ماہ کے دوران 8 لاکھ 79 ہزار صارفین فائیو جی کے سبسکرائبرز بن گئے تھے، مارچ میں فائیو جی صارفین کی تعداد 71 ہزار تھی جبکہ اپریل میں بڑھ کر 2 لاکھ 98 ہزار تک پہنچ گئی۔دستاویز میں بتایا گیا کہ مئی میں 5 لاکھ 16 ہزار جون کے آخر تک 9 لاکھ 65 ہزار سے زائد صارفین ہوگئے ہیں تاہم 6 جولائی تک یہ تعداد بڑھ کر 10 لاکھ 78 ہزار 534 تک پہنچ گئی۔