اسلام آباد (آئی این پی )فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے امیدواروں کی تعداد میں45 فیصد کمی کا تاثر مسترد کر دیا۔ایف پی ایس سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سی ایس ایس میں نوجوانوں کی دلچسپی کم ہونے کا تاثر درست نہیں، مختلف رپورٹس میں سی ایس ایس سے متعلق اعداد و شمار کا غلط موازنہ کیا گیا ہے۔سروس کمیشن کا کہنا ہے کہ 2022 اور 2025 کے درخواست گزاروں کا موازنہ درست تناظر میں نہیں کیا گیا، 2025 میں ایم پی ٹی کیلئے 64 ہزار 81 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی