گرین لینڈ کی حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بار بار کی دھمکیوں کے بعد شہریوں کو کم از کم پانچ دن کے لیے خوراک، پانی اور دیگر ضروری سامان ذخیرہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
گرین لینڈ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے عسکری قوت کے ذریعے کنٹرول حاصل کرنے کی بات کی، جس سے عوام میں سلامتی کے خدشات پیدا ہوئے۔ حکومت نے شہریوں سے کہا کہ ہر فرد کے لیے روزانہ تین لیٹر پانی، کین فوڈز، خشک گوشت، مچھلی، دودھ، بیٹری سے چلنے والا ریڈیو، ٹارچ اور ضروری دوائیں دستیاب ہوں۔علاوہ ازیں شکار اور ماہی گیری کے سامان بھی محفوظ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ حملے کا امکان بہت کم ہے، مگر مکمل طور پر ناممکن نہیں۔یہ ہدایت بحران کے ممکنہ حالات کے پیش نظر احتیاطی تدبیر کے طور پر جاری کی گئی ہے۔