کامیابی اللہ کا فضل،والدین کی دعائیں،اساتذہ کی شفقت ، میری محنت ہے ڈاکٹر عائشہ ملک
لاہور(یواین پی)گزشتہ دنوں لاہور میڈیکل ڈینٹل کالج کی آٹھویں سالانہ تقریب انعامات میںبورے والا کے سماجی رہنما ملک ارشدٹھیکیدار کی ہونہار بیٹی ڈاکٹر عاشہ ملک فزیو تھراپسٹ کو چار سلور میڈل،لاہور میڈیکل ڈینٹل کالج میںپہلی پوزیشن لینے پہ گولڈ میڈل،پنجاب میں دوسری پوزیشن لینے پہ گولڈ میڈل اور 75 ہزارروپے نقدانعام سے نوازا گیا اس موقع پہ ڈاکٹر عاشہ ملک فزیو تھراپسٹ نے یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری اس کامیابی کے پیچھے اللہ رب العزت کا فضل و کرم،میرے والدین کی دعائیں ،میرے اساتذہ کی شفقت اور میری ان تھک محنت کا ثمر ہے مجھے ملنے والے سلور اور گولڈمیڈلزمیرے لئے اعزاز ہیں خوشی کے اس موقع پرملنے والے میڈلز میں اپنے والدین کے نام کرتی ہوں۔