آج سال کا مختصر ترین دن

لاہور (خصوصی رپورٹ)22دسمبر کو سال کا مختصر ترین دن جبکہ طویل ترین رات ہو گی۔ رات کا دورانیہ13گھنٹے 58منٹ اور دن 10گھنٹوں پر محیط ہو گا۔ جس کے بعد رات کا دورانیہ کم اور دن کا دورانیہ بڑھنے لگے گا22,21مارچ کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہو جاتاہے۔21دسمبر کو طویل ترین رات ہو گی جس کا دورانیہ13گھنٹے 58منٹ ہو گا جبکہ دن کا دورانیہ تقریباً دس گھنٹے ہو گا۔23دسمبر سے دن کا دورانیہ بڑھنے لگے گا جبکہ رات کا دورانیہ کم ہونا شروع ہو جائے گا۔