سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,200 روپے کی کمی

کراچی(آئی این پی ) سونا مزید سستا ہو گیا ۔صرافہ مارکیٹس میں پاکستان میں سونے کے فی تولہ نرخ میں 1,200 روپے کی کمی ہونے سے نئے نرخ  4 لاکھ 98 ہزار 962 روپے کی سطح پر آ گئے ہیں۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1,029 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 27 ہزار 779 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں اتار چڑھا اور مقامی طلب و رسد کی صورتحال سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہی ہے، جبکہ آئندہ دنوں میں مزید کمی یا استحکام کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔