بیجنگ (آئی این پی ) چین میں ایک 2 سالہ بچہ کئی دنوں تک تنہا گھر میں رہنے کے باوجود کرشماتی طور پر زندہ بچنے میں کامیاب ہوگیا۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق چین کے صوبے ژہی جیانگ کے علاقے چھنگنن میں یہ واقعہ سامنے آیا۔یہ 2 سالہ بچہ کئی دنوں تک کرائے کے فلیٹ میں اس وجہ سے تنہا اپنا خیال رکھتا رہا تھا کیونکہ اس کی 28 سالہ ماں کا اچانک انتقال ہوگیا تھا۔اس کا علم گزشتہ دنوں اس وقت ہوا جب بچے کی ماں زینگ یو کا ایک دوست کئی دنوں تک رابطہ کرنے کی کوشش کرتا رہا