امریکی خاتون ’آئسس‘ اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ ’IAMISIS‘ رکھنے کے حق میں ڈٹ گئیں
واشنگٹن (آن لائن)امریکی خاتون ’آئسس‘ اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ ’IAMISIS‘ رکھنے کے حق میں ڈٹ گئیں۔کیلیفورنیا کی 26 سالہ خاتون آئسس وارٹن کو اپنی گاڑی کی پرسنلائزڈ نمبر پلیٹ IAMISIS کے معاملے پر ریاستی حکام کی جانب سے تنقید اور پابندیوں کا سامنا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے انہیں ایک خط میں مطلع کیا ہے کہ یہ نمبر پلیٹ تبدیل کرنا ہوگی کیونکہ اس کے مخفف کو دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ شام (ISIS) سے جوڑا جا سکتا ہے۔آئسس وارٹن کا کہنا ہے کہ وہ اپنی شناخت کے حق کے لیے یہ مقدمہ لڑیں گی کیونکہ ان کا نام دہشت گرد گروہ سے کسی طور پر منسلک نہیں ہے۔