اسلام آباد(یواین پی)محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی بدولت موسم سرما اس مرتبہ شدید ترین ہو گا، اور زیادہ دیر تک چلے گا، غیر معمولی دھند اور بد ترین کورا پڑنے کے امکانات ہیں، جبکہ موسم سرما میں بارشیں معمول سے کم ہو گی اور خشک سالی کا ساماں ہو گا، سبزیات اور فروٹ وغیرہ کی پیداوار میں بھی کمی واقع ہو گی مزید پیشگوئی کی گئی ہے آئندہ مون سون بہت زیادہ خطرناک ہو گا اور معمول سے کہیں زیادہ بارشیں ہوں گی ‘ دوبارہ سیلاب کے خطرے کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے