وفاقی آئینی عدالت کا شادی شدہ جوڑے کو دوبارہ نوٹس

اسلام آباد(آئی این پی) مبینہ کم سن مسیحی لڑکی ماریہ شادی نظر ثانی کیس میں وفاقی آئینی عدالت نے شادی شدہ جوڑے شہر یار اور ماریہ کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا۔ قائم مقام چیف جسٹس حسن رضوی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت، جسٹس کے کے آغا نے ریماریس دیے کہ یہ نظر ثانی کا کیس ہے، وکلا نشاندہی کریں فیصلہ میں غلطی کیا ہے۔ وکیل ثاقب جیلانی نے دلائل دیے کہ فیصلے میں جن عدالتی نظائر پر انحصار کیا گیا وہ نظیریں تبدیل ہو چکی ہیں، شرعی عدالت نے نئی نظیر دی ہے جس کی تمام عدالتیں پابند ہیں۔ جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے حبس بے جا کے ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف اپیل پر فیصلہ دیا، لڑکی اور لڑکا عدالت میں پیش ہوئے۔ لڑکی کا برتھ سرٹیفکیٹ 10 سال بعد بنوایا گیا جبکہ لڑکی کا نادرا سرٹیفکیٹ 8 سال بعد حاصل کیا گیا۔