پنجاب:21ہزار9سو افغانی ڈی پورٹ ہو چکے

 ڈی پورٹ ہونے والوں میں 7656 مرد، 4745 خواتین اور 9508 بچے شامل 
 لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا تیسرا مرحلہ جاری ہے جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس اب تک لاہور سمیت پنجاب بھر سے 21 ہزار 900 سے زائد افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کر چکی ہے جبکہ 423 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی پورٹ ہونے والوں میں 7656 مرد، 4745 خواتین اور 9508 بچے شامل ہیں۔ ان میں رہائشی ثبوت رکھنے والے 6007، افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے 10861 اور غیر قانونی طور پر مقیم 5041 غیر ملکی شامل ہیں۔