دلدار نے غیرت کے نام پرصفیہ بی بی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا اور فرار ہوگیا
شیخوپورہ (خصوصی رپورٹ)شیخوپورہ کے تھانہ بھکھی کے علاقہ ڈیرہ روہی والا میں بھتیجے نے غیرت کے نام پر پھوپھی کوفائرنگ کرکے قتل کردیا۔ملزم دلدار شیر عرف عثمانی کو اپنی پھپھو کے کردار پر شک تھا اور وہ اسے بار بار منع کرتا مگر گزشتہ روز تلخ کلامی کے بعد ملزم نے فائرنگ کرکے اپنی پھوپھو صفیہ بی بی کو موت کے گھاٹ اتار کر فرار ہوگیا۔پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے۔