راولپنڈی: 163 ہائی رائز عمارتوں میں صرف ایک عمارت محفوظ، فائر سیفٹی کے لیے مالکان کو نوٹس جاری.
راولپنڈی کی 163 ہائی رائز عمارتوں میں سے صرف ایک کمرشل عمارت فائر سیفٹی کے معیار پر پورا اتری ہے، جبکہ دیگر 151 عمارتوں میں ہنگامی راستے، دھویں کے اخراج کے خودکار نظام اور دیگر حفاظتی آلات موجود نہیں ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق صرف ایک ہوٹل کی عمارت کو مکمل محفوظ قرار دیا گیا ہے۔ فائر سیفٹی کے نظام کی عدم موجودگی پر مالکان کو 28 فروری تک نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ ڈی جی آر ڈی اے کا کہنا ہے کہ اس تاریخ کے بعد فائر سیفٹی سسٹم سے محروم عمارتوں کو سیل کر دیا جائے گا۔