لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز 7 روپے کی کمی کے بعد آج 7 روپے کا مزید اضافہ ہوا، جس سے مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد تھوک قیمت 397 روپے فی کلو اور پرچون قیمت 411 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں استحکام برقرار ہے، اور فی درجن انڈوں کی قیمت 239 روپے کی سطح پر موجود ہے۔