محکمہ خزانہ نے ہمت کارڈ کا بجٹ جاری کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی )محکمہ خزانہ نے ہمت کارڈ کا بجٹ جاری کر دیا۔رپورٹ کے مطابق ہمت کارڈ کو چالیس کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں،اس کے علاوہ پیرا کے سٹیشن بنانے کے لئے بھی پچاس کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ پچاس کروڑ روپے کے بجٹ سے پنجاب اور لاہور میں پیرا کے سٹیشن بنائے جائیں گے،محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ آن لائن بھی کر دیا ہے۔