شہریوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کو الگ صوبہ بنانے کامطالبہ کردیا

پشاور (آن لائن)جنوبی خیبر پختونخوا میں نئے صوبے کی حمایت سامنے آئی ہے اور شہریوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کو الگ صوبہ بنانے کامطالبہ کردیاہے۔خیبر پختونخوا سمیت ملک بھرمیں نئے صوبوں اورانتظامی یونٹس کے قیام پر مختلف حلقے بھرپور حمایت کر رہے ہیں ۔ڈیرہ اسماعیل خان کے شہریوں کا کہنا ہے کہ تعلیم، صحت سمیت دیگر سہولیات مقامی سطح پر فراہم کی جائیں تو عوام کو سہولت ملے گی۔شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کو الگ صوبہ بنایا جائے تاکہ پشاورجانے کی مشکلات ختم ہوں، بڑے صوبے میں ایک ہی وزیراعلیٰ کی جانب سے انتظامی معاملات پر نظر رکھنا ممکن نہیں۔ شہریوں کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان،ٹانک اورجنوبی وزیرستان کو الگ صوبہ بنایا جائے تاکہ مقامی وزیراعلیٰ مسائل پر نظررکھ سکے، نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے سیکیورٹی کے مسائل بھی زیادہ مؤثر انداز میں حل ہوں گے۔