راولپنڈی (آئی این پی )پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے ڈبل روڈ سے 9th نویں ایونیو تک اسٹیڈیم روڈ کو عارضی طور پر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی(سی ٹی پی ) نے کہا ہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے باوجود شہر میں ٹریفک کا نظام مجموعی طور پر معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔پیر کو جاری بیان کے مطابق راولپنڈی کی تمام اہم سڑکیں کھلی ہیں اور ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے۔تاہم حکام نے ٹیموں اور سیکیورٹی اہلکاروں کی آمدورفت کو آسان بنانے کیلئے ڈبل روڈ سے نویں ایونیو تک اسٹیڈیم روڈ کو عارضی طور پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے، جو میچ کے اختتام تک بند رہے گی۔شہر کے اہم مقامات پر ٹریفک وارڈن تعینات کر دئیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو متبادل راستوں پر رہنمائی فراہم کی جا سکے۔