بیجنگ(یواین پی)چینی صدر شی جن پھنگ نے ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس 2024 ووچن سمٹ کی افتتاحی تقریب کیموقع پر ورچوئل مبارکباد پیش کی۔بدھ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ اس وقت سائنسی وتکنیکی اور صنعتی انقلاب کا ایک نیا دور تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور مصنوعی ذہانت سمیت نئی ٹیکنالوجیز نے دنیا کو سمجھنے اور تبدیل کرنے کے لئے انسانوں کی صلاحیت کو بہت بڑھایا ہے جبکہ ساتھ ہی ساتھ غیر متوقع خطرات اور چیلنجوں کا ایک سلسلہ بھی سامنے آیا ہے۔ ہمیں جدت طرازی کو اول محرک قوت کے طور پر لیتے ہوئے سیکورٹی کو باٹم لائن سمجھتے ہوئے عوام کو فوائد پہنچانے کو اپنا مشن قراردینا ہوگا۔