امریکا نے ہونڈوراس و کولمبیا کے 68شہریوں کو ڈی پورٹ کردیا

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکا نے امیگریشن پالیسی کے تحت ہونڈوراس اور کولمبیا کے 68شہریوں کو ملک بدر کر دیا ۔یہ اقدام امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے رضاکارانہ واپسی پروگرام کے تحت کیا گیا، جس کے تحت یہ پہلی باضابطہ پرواز روانہ کی گئی۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ واپسی پر ہرشخص کوایک، ایک ہزارڈالر کا ڈیبٹ کارڈ دیا گیا تاکہ وہ اپنے ملک میں ازسرِنوزندگی شروع کرسکیں،ان افراد کو مستقبل میں قانونی طریقے سے امریکا میں داخلے کی درخواست دینے کی اجازت ہو گی۔