ڈولفن سکواڈ نے 182 ریکارڈ یافتہ72 عادی مجرموں کو حراست میں لیا،35 اشتہاری بھی پکڑے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)ماہ صیام اور یوم شہادت حضرت علی? کے موقع پر لاہور میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ڈولفن سکواڈ کی 24/7 سنیپ چیکنگ اور پٹرولنگ تسلسل کے ساتھ جاری ہیں 72 گھنٹوں کے دوران سٹریٹ کریمینلز، ڈاکوؤں، اشتہاریوں، عدالتی مفروران،کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق 35 اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 323 ملزمان کوگرفتار کیا گیاگرفتار ملزمان پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ ڈولفن سکواڈ نے 182 ریکارڈ یافتہ72 عادی مجرمان کو حراست میں لیامختلف زیر سماعت مقدمات میں 31 عدالتی مفروران بھی گرفتار کئے گئے۔شہر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ہر وقت الرٹ ہیں