یوکرین کا 30 روز کیلئے عارضی اور محدود جنگ بندی پر اتفاق

 صدر ٹرمپ  کا  یوکرین کے معدنی ذخائرکے بعد توانائی تنصیبات پر بھی ملکیت کی  خواہش کا اظہار 
 کیف (آئی این پی )یوکرین نے بھی روس سے 30 روز کیلئے عارضی اور محدود جنگ بندی پر اتفاق کرلیا  ۔غیر ملکی خبر رساں  ادارے  کے مطابق یوکرین کے صدر زیلنسکی نے بھی روس سے 30روز کیلئے عارضی اورمحدود جنگ بندی پر اتفاق کرلیا جبکہ امریکا کے صدر ٹرمپ نے یوکرین کے معدنی ذخائرکے بعد توانائی تنصیبات پر ملکیت کی بھی خواہش ظاہر کر دی ہے۔