10090 شہری و 54 پولیس اہلکاروں کے چالان

 28 گھنٹوں میں  بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،پولیس ملازمین کو بھی کسی قسم کی رعایت نہیں  ملے گگی:سی ٹی او  ڈاکٹر اطہر
لاہور (کرائم رپورٹر) سی ٹی او کا بڑا ایکشن، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن جاری، بلاتفریق کارروائی ہوگی۔ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق 28 گھنٹوں میں 10090 بغیر ہیلمٹ سواروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چالان کیے گئے۔ موٹر سائیکل پر بغیر ہیلمٹ پولیس ملازمین کو بھی کسی قسم کی رعایت نہیں دی جارہی۔ اب تک 54 پولیس ملازمین کے بھی بغیر ہیلمٹ چالان کیے جا چکے ہیں۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے سالِ رواں میں ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر اب تک 129636 چالان کیے جا چکے ہیں۔ ٹریفک آگاہی مہم کے دوران شہریوں میں چند ماہ میں تین ہزار کے قریب مفت ہیلمٹ بھی تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ 90 فیصد سے زائد موٹر سائیکل سوار لاہور شہر میں اب ہیلمٹ کا استعمال کر رہے ہیں۔ جو لوگ اب تک ہیلمٹ نہیں پہن رہے، ان کو حادثات سے محفوظ رکھنا اشد ضروری ہے۔ ٹریفک پولیس لاہور ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھے گی۔ شہریوں کی حفاظت اور ان کی زندگی ہمیں ہر صورت عزیز ہے۔ موٹر سائیکل چلانے والے کے ساتھ ساتھ دوسرا سوار بھی لازمی ہیلمٹ پہنے تاکہ اْس کی زندگی بھی محفوظ ہو سکے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے محفوظ پنجاب ویڑن کو آگے بڑھاتے ہوئے ہیلمٹ کی پابندی پر عمل درآمد جاری ہے۔