ایونٹ سے متوقع معاشی اثرات 750 ملین امریکی ڈالر سے زائد ہیں
لاہور (آئی این پی)پا کستان کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی فیسٹیول آئی ٹی سی این ایشیا 2026 ایکسپو سینٹر لاہور میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق ایونٹ سے متوقع معاشی اثرات 750 ملین امریکی ڈالر سے زائد بتائے جا رہے ہیں، جو پاکستان کی ٹیکنالوجی کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو مزید مستحکم کرتے ہیں۔ ایونٹ کا انعقاد ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے زیرِ اہتمام کیا گیا، جبکہ ٹیک ڈیسٹینیشن پاکستان بطور پریزینٹنگ پارٹنر شامل ہوا۔یہ تین روزہ نمائش اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی سرپرستی اور اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی (STZA) کے اسٹریٹجک تعاون سے منعقد ہوئی۔ نمائش میں 800 سے زائد اسٹالز لگائے گئے اور 75 ہزار سے زیادہ شرکا نے شرکت کی