حکومت اور اپوزیشن میں میچ نہیں مذاکرات چل رہے ہیں: گیلانی

سیاستی استحکام کیلئے مذاکرات واحد حل ہیں، دوسرا آپشن کوئی بھی نہیں:چیئرمین سینیٹ کی میڈیا سے  گفتگو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے  حکومت اور اپوزیشن کے درمیان میچ نہیں مذاکرات چل رہے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے  کہا قومی اسمبلی نے حکومت اور تحریک انصاف کو پلیٹ فارم دیا، ملکی میں سیاستی استحکام کیلئے مذاکرات واحد حل ہیں، دوسرا آپشن کوئی بھی نہیں۔انہوں نے کہا  سینٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے تھے مگر انہیں سینیٹ اجلاس میں نہیں لایا گیا۔