ملزم کے خلاف مقدمہ درج ، تحقیقات کا آغاز : ایس پی قاضی علی رضا
لاہور(کرائم رپورٹر)موچی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کوگرفتار کرکے ہزاروں کی 1400 گرام چرس برآمد کرلی پولیس کے مطابق ملزم نشہ کرنے والے افراد کو کم مقدار میں مارکیٹ بازاروں میں منشیات کی سپلائی کرتا تھاملزم عمران کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہو ئے گرفتار کیاملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ایس پی سٹی نے ایس ایچ او موچی گیٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ انسداد منشیات فروشی کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے،