وزیر اعظم مودی کی علاقائی اور عالمی حکمتِ عملی پاکستان کو تنہا کرنے میں ناکام رہی :رہنما کانگریس
نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی کانگریس کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش کی جانب سے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اب انڈیا کو اپنی خارجہ پالیسی اور حکمتِ عملی مکمل طور پر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔بی بی سی رپورٹ کے مطابق جے رام رمیش نے ایکس پر لکھا کہ وہ (پاکستان) ممکنہ طور پر امریکہ ایران امن مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی علاقائی اور عالمی حکمتِ عملی پاکستان کو تنہا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اس کے برعکس پاکستان کو ایک نئی شناخت اور نئی حیثیت مل گئی ہے،