کراچی (آئی این پی) کراچی کے علاقے بلدیہ سیکٹر 8 میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک اور شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بلدیہ سیکٹر 8 میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے۔دوسری جانب بلدیہ نیول کالونی میں بھی ڈمپر نے رکشے کو ٹکر مار دی جس سے 2 خواتین سمیت 5ا فرادزخمی ہوگئے جبکہ ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔