جامعہ ٹا ئون پنجاب یونیورسٹی کی جنرل باڈی کا اجلاس

لاہور(خصوصی رپورٹ)جامعہ ٹا ئون پنجاب یونیورسٹی کا جنرل باڈی اجلاس شعبہ کیمسٹری میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد فخرالحق نوری نے کی جبکہ اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر امجد عباس مگسی اور سیکرٹری ڈاکٹر محمد اسلام بھی موجود تھے، معاون کے فرائض سیکرٹری مینجمنٹ کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد اظہر نعیم نے کی۔ اجلاس کوبتایاگیا کہ سول سٹی (مروہ ڈویلپرز) کے مالکان نے تحریری طور پر یقین دہانی کرائی ہے کہ پلاٹوں کی سیل پرچیز کا عمل انشاء￿ اللہ 10 اکتوبر سے شروع کیا جائے گا۔