کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا:چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد(آئی این پی )چیئرمین ایف بی آر ر اشد محمود لنگڑیال نے واضح کیا ہے کہ کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا۔ اضافی ٹیکسوں کیلئے منی بجٹ کی تجویز زیر غور نہیں۔  چیئرمین ایف بی آر نے نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ سالانہ ٹیکس ریونیو کے ہدف میں ردوبدل کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔آئی ایم ایف کو منی بجٹ کے بجائے ٹیکس انفورسمنٹ کے ذریعے آمدن بڑھانے کے پلان سے آگاہ کیا جائے گا۔ سیلابی نقصانات کے بارے میں مختلف آپشنز پر غور کیا گیا ہے۔