لاہور: بسنت 2027 کی تاریخوں میں ایک بار پھر تبدیلی کر دی گئی ہے اور پنجاب کابینہ نے جشنِ بسنت کے نئے شیڈول سے متعلق سمری کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق اب لاہور میں بسنت 12، 13 اور 14 مارچ 2027 کو منائی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بسنت کی تاریخوں میں تبدیلی کے لیے سمری پہلے ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال کی گئی تھی۔ محکمہ داخلہ نے سمری کا جائزہ لینے کے بعد اسے منظوری کے لیے صوبائی کابینہ کو بھجوا دیا، جہاں سے منظوری ملنے کے بعد نئی تاریخوں کا فیصلہ کیا گیا۔
پہلے فروری میں بسنت منانے کا اعلان کیا گیا تھا
اس سے قبل لاہور میں 29 جنوری سے 7 فروری 2027 تک دس روزہ بسنت منانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم، نئے فیصلے کے تحت اس شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے بسنت کی تقریبات تین روز، یعنی 12، 13 اور 14 مارچ کو منعقد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد جشنِ بسنت اب مارچ 2027 میں نئی تاریخوں کے مطابق منایا جائے گا۔
لاہور میں بسنت کی تیاریاں نئے شیڈول کے مطابق ہوں گی
تاریخوں میں تبدیلی کے بعد بسنت سے متعلق تقریبات اور انتظامات بھی نئے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیے جانے کی توقع ہے۔ بسنت لاہور کی ثقافتی روایات کا اہم حصہ رہی ہے، جس میں شہری پتنگ بازی اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعے حصہ لیتے ہیں۔