ہم قائداعظم کے پاکستان آئے تھے، کسی نے ہمیں بھٹو کے پاکستان میں دھکیل دیا: خالد مقبول

کراچی(آئی این پی)ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے  قائداعظم کے پاکستان میں کراچی ملک کا دارالخلافہ تھا ہم اور ہمارے اجداد قائد کے پاکستان میں آئے تھے لیکن کسی نے ہمیں بھٹو کے پاکستان میں دھکیل دیا۔ گزشتہ روز  پارٹی  ارکان سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نئے صوبوں کا مطالبہ ایم کیو ایم کا ایم کیو ایم سے پہلے کا ہے، پاکستان ہمارے اجداد کی کوششوں سے بنا ، قائداعظم کے پاکستان میں کراچی ملک کا دارالخلافہ تھا ہم اور ہمارے اجداد قائد کے پاکستان میں آئے تھے