دنیا میں ہر سال ایک ارب ٹن سے زائد خوراک ضائع ہو تی ہے: اقوام متحدہ

 ہر شخص سالانہ اوسطا 132 کلو گرام خوراک ضائع کرتا ہے، مالدیپ میں مقدار 260 کلو گرام فی کس ہے
نیویارک (آئی این پی)دنیا بھر میں ہر سال ایک ارب ٹن سے زائد خوراک ضائع ہو جاتی ہے جبکہ اقوامِ متحدہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025 میں 645 ملین افراد بھوک کا شکار رہے۔ اقوامِ متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے مطابق 2022 میں 1.05 ارب ٹن خوراک ضائع ہوئی جس میں 60 فیصد حصہ گھروں، 28 فیصد ہوٹلوں اور دیگر غذائی مراکز جبکہ 12 فیصد دکانوں کا تھا۔ اس کے علاوہ پیدا ہونے والی 13 فیصد خوراک دکانوں تک پہنچنے سے پہلے ہی ضائع ہو جاتی ہے۔ اقوامِ متحدہ کے تخمینوں کے مطابق دنیا میں ہر شخص سالانہ اوسطا 132 کلو گرام خوراک ضائع کرتا ہے، مالدیپ میں یہ مقدار 260 کلو گرام فی کس ہے جبکہ شام، ڈومینیکن ریپبلک، سیشلز، میکسیکو اور تیونس میں بھی سالانہ 210 کلو گرام سے زائد خوراک فی کس ضائع ہوتی ہے