لاہور(آئی این پی) نان کی قیمت میں 5 روپے اضافے کے بعد 35 روپے کی ہوگئی تاہم روٹی کی قیمت فی الوقت 20 روپے ہی برقرار رکھی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں تندور مالکان اور نان بائیوں نے نان کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کر دیا، جس کے بعد نان کی نئی قیمت 35 روپے ہو گئی ہے، جبکہ روٹی کی قیمت فی الوقت 20 روپے ہی برقرار رکھی گئی ہے۔