علی امین گنڈا پورارکان اسمبلی،عہدیداروں میں رقم تقسیم

 ایم پی اے کو 3 لاکھ اور ایم این اے کو 2 لاکھ روپے دیے گئے ، کئی ارکان کا پیسے لینے سے گریز 
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے احتجاج کے اخراجات کیلیے رقم کی تقسیم کردی گئی۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے ممبران اسمبلی کیلیے رقم جاری کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ رکن صوبائی اسمبلی کو 3 لاکھ اور رکن قومی اسمبلی کو 2 لاکھ روپے دیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض ممبران اسمبلی نے پیسے لینے سے گریز کیا جبکہ عاطف خان، جنید اکبر اور شکیل خان کو پیسے نہیں دیے گئے۔ذرائع کے مطابق پارٹی تنظمیوں کے عہدیداروں کو بھی 2، 2 لاکھ روپے د یئے گئے۔ ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین اور سب احتجاج کے اخراجات کیلیے پیسے خرچ کر رہے ہیں۔