دبئی(آئی این پی )دبئی میں حکومت نے نسبتاً کم قیمت گھروں کی تعمیر کا اعلان کرد یا جبکہ تعلیم اور قانون کے شعبے میں بھی اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق دبئی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کے حوالے سے کہا گیا کہ ہم مختلف اقسام کے رہائشی مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں ۔اجلاس میں سستی رہائش کے لیے 14 لاکھ 60 ہزار مربع میٹر اراضی سستی رہائش کے لیے مختص کرنے کی منظوری دیدی۔ جس پر 17 ہزار سے زیادہ گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ اس کا بنیادی مقصد ہنرمند پروفیشنلز کو سہولت فراہم کرنا ہے۔