شرم کی بات ہے 2025 میں بہت سے لوگ بجلی سے محروم ہیں:آصفہ بھٹو

 ہمارے علاقوں میں 15 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے،غریب اور مزدور کیلئے مشکلات ہوتی ہیں

اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما و رکن اسمبلی آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ سب سے پہلے افواج کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتی ہوں جو ہمارے وطن کا دفاع کر رہے ہیں بلاول بھٹو کو سراہتی ہوں انہوں نے مشکل وقت میں نمائندگی کی سیلاب متاثرین تاحال بحالی کا انتظار کر رہے ہیں ہمیں انسانی ترقی پر انویسٹ کرنا ہوگاسولر پر ٹیکسز عائد کئے جارہے ہیں ہماری لیڈرشپ نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیاجو کہ ایشیاء کا سب سے بڑا سماجی تحفظ کا پروگرام ہے ہمیں تعلیم کو ترجیح دینی چاہیے تعلیم کے لیے زیادہ فنڈ رکھنا چاہیے شرم کی بات ہے کہ 2025 میں بہت سے لوگ بجلی سے محروم ہیں ہمارے علاقوں میں 15 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے غریب اور مزدور کے لیے مزید مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں ہمیں تنہا اور پسے ہوئے طبقے کے لیے اقدامات کرنے کی۔ضرورت ہے یہ عوام دوست بجٹ ہونا چاہیے